’وہ مسئلہ جس پر مسلح افواج کو اعتماد میں لینے کیلئے وزیراعظم اورآرمی چیف مل بیٹھے‘

’وہ مسئلہ جس پر مسلح افواج کو اعتماد میں لینے کیلئے وزیراعظم اورآرمی چیف مل ...
’وہ مسئلہ جس پر مسلح افواج کو اعتماد میں لینے کیلئے وزیراعظم اورآرمی چیف مل بیٹھے‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حبیب اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیرکو موضوع بحث بنانے سے متعلق وزیراعظم نے آرمی چیف سے مشاورت کی اور بظاہرایسا لگ رہاہے کہ اس مرتبہ کوئی بات کرنے جارہے ہیں کیونکہ حریت رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ، جب بھی کشمیر کی بات ہوتی ہے تو مسلح افواج بھی سٹیک ہولڈر ہیں تو اُنہیں اعتماد میں لینا شاید مناسب تھا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’خبریہ ہے ‘ میں گفتگوکرتے ہوئے حبیب اکرم نے بتایاکہ وزیراعظم کو مظفر آباد لے جانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ مجلس میں یکطرفہ بات ہی چلتی رہی ۔ہمیں اور بالخصوص وزیراعظم کو یہ بھی سمجھناچاہیے کہ حریت کانفرنس کا موجودہ تحریک سے لینا دینا کم ہے ، ہم نے اپنے تمام انڈے حریت کانفرنس کی ٹوکری میں ہی ڈال رکھے ہیں ، آج کل کی تحریک کے نوجوان اپنے ذرائع ای میل، موبائل میسج یا کسی بھی مناسب طریقے سے حریت رہنماؤں کو پیغام دیتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو اٹھانا چاہیے اور اس کیلئے بھارتی رہنماؤں کے بیانات کا بھی حوالہ دیا جاسکتاہے ۔

مزید :

قومی -