وہ باتیں جن پر آپ عمل کریں تو ہر محفل میں پسند کئے جائیں گے اور لوگ آپ کے قریب رہنا پسند کریں گے

وہ باتیں جن پر آپ عمل کریں تو ہر محفل میں پسند کئے جائیں گے اور لوگ آپ کے قریب ...
وہ باتیں جن پر آپ عمل کریں تو ہر محفل میں پسند کئے جائیں گے اور لوگ آپ کے قریب رہنا پسند کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) ہر انسان اپنے اخلاق اور رکھ رکھاﺅ سے پہنچانا جاتا ہے اور جو لوگ ان کا خیال نہیں رکھتے، انہیں لوگ پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔آئیے آپ کو چند ایسی باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ کامیاب زندگی کے ساتھ لوگوں میں مقبول بھی ہوسکتے ہیں۔
*اگر آپ کسی کو باہر کھانے پر بلائیں تو اخلاقی طور پر ضرور ہے کہ اس کے کھانے کا بل بھی ادا کریں۔اگر یہ دعوت سب کی رضامندی سے کی گئی ہے تو تمام دوست مل کر یہ بل اداکرسکتے ہیں۔
*کسی کے گھر بغیر بتائے مت جائیں بلکہ ملنے سے پہلے ایک فون کال کرکے اپنے آنے کی پیشگی اطلاع دیں۔
*کسی سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے موبائل فون یا فیس بک کو ہرگز چیک نہ کریں کیونکہ اس طرح لوگ سمجھیں گے کہ آپ انہیں بالکل بھی اہمیت نہیں دے رہے۔
*کبھی بھی خاتون کا بیگ نہ اٹھائیں ،اگر عزت دینا مقصود ہوتو اس کا کوٹ اٹھائیں۔
*اگر آپ اپنی شریک حیات ،دوست،رشتے دار کے ساتھ باہر گھوم رہے ہیں اور باہر وہ کسی ایسے شخص کو سلام کرے جسے آپ نہیں جانتے تو آپ کا فرض ہے کہ آپ بھی اس اجنبی کو سلام کریں۔
*اپنے جوتوں کو باہر جاتے ہوئے چمکاکررکھیں۔
*مردوں کو چاہیے کہ جب وہ خاتون کے ساتھ چلیں تو اسکے بائیں جانب رہیں۔
*گاڑی چلاتے ہوئے پانی والی جگہ سے آرام سے گزریں تاکہ پیدل چلنے والوں پر سڑک کا پانی نہ گرے۔
*کچھ چیزوں کو کبھی بھی لوگوں سے شیئر نہ کریں جیسے اپنی دولت،عمر،خاندانی لڑائیاں،میڈیکل مسائل وغیرہ۔
*ہمیشہ اچھی خوشبو کا استعمال کریں تاکہ آپ کے پسینے کی بو نہ آئے اور لوگ آپ سے ناگواری کا اظہار نہ کریں۔
*خواتین کے سامنے صرف اس صورت میں سگریٹ نوشی کریں اگر وہ اجازت دیں۔
*آپ کے پاس چاہے جتنا مرضی بڑا عہدہ ہو لیکن ہمیشہ کہیں میں پہنچ کر سلام میں پہل کریں۔
*کبھی بھی اونچی آواز میں بات نہ کریں اور نہ ہی کھلکھلا کر ہنسیں۔
*کسی سے کوئی چیز لے کر اس کا شکریہ ادا کریں کہ اس طرح لوگ آپ کو بااخلاق سمجھیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -