چیچہ وطنی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کہاجارہاہے کہ پی ٹی آئی بندگلی میں داخل اورتنہاہوگئی ہے،حقیقت میں حکومت تحریک انصاف کی وجہ سے خو ف کاشکارہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جلسے میں لشکرکونہیں دیکھاجاتا،اصول دیکھے جاتے ہیں،حق وباطل کی جنگ میں صرف اللہ پربھروسہ کیاجاتاہے،دشمن سے لڑنے کےلیے موسم کاانتظارنہیں کیاجاتا،اصولوں کی جنگ میں تعدادنہیں نظریہ دیکھاجاتاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ3سال میں مہنگائی بڑھی،روزگارکم ہوا،کیاگزشتہ3سال میں عوام کوروزگارملا؟چیچہ وطنی اورہڑپہ کے عوام کاسیاسی بخاردیکھنے آیاہوں،این اے162کے ضمنی الیکشن پرپورے ملک کی نظرہے،مصلحت کاراستہ چھوڑکے جراّت کاراستہ اختیارکیا،جنھوں نے پہلے یہاں کارخ نہیں کیا وہ بھی آج چیچہ وطنی پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج کل چیچہ وطنی کے سرکٹ ہاوس آبادہوگئے ہیں،حقیقت میں حکومت تحریک انصاف کی وجہ سے خو ف کاشکارہے،کہاجارہاہے کہ پی ٹی آئی بندگلی میں داخل اورتنہاہوگئی ہے۔