نیشنل ٹی 20 کپ : محمد نواز کی شاندار باولنگ نے کراچی وائٹس سے جیت چھین کر کراچی بلیوز کی جھولی میں ڈال دی

نیشنل ٹی 20 کپ : محمد نواز کی شاندار باولنگ نے کراچی وائٹس سے جیت چھین کر ...
نیشنل ٹی 20 کپ : محمد نواز کی شاندار باولنگ نے کراچی وائٹس سے جیت چھین کر کراچی بلیوز کی جھولی میں ڈال دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سپورٹس ڈیسک) نیشنل ٹی 20 کپ کا  فائنل انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد  محمد نواز کی شاندار باولنگ کی بدولت  کراچی بلیوز نے تینرنز سے  جیت لیا۔تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے ملتان سٹیڈیم میں کراچی بلیوز نے کراچی وائٹس کو جیت کیلئے 184رنز کا ٹارگٹ دیا تھا ۔ جواب میں کراچی وائٹس 8 وکٹوں پر 179رنز بنا سکی ۔زین عباس نے 47اور طارق ہارون نے 38رنز بنائے ۔ آخری اوور کی پانچ گیندوں پر کراچی وائٹس کو جیت کیلئے سات رنز درکار تھے لیکن محمد نواز نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے دو کھلاڑی آوٹ کر دیئے جس سے میچ کراچی بلیوز کی گرفت میں آگیا۔محمد نواز نے میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں۔اس سے پہلے میں فواد عالم (67ناٹ آوٹ)اور خرم منظور (70)کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی بلوز نے کراچی وائٹس کو 183 رنز کا ہدف دیاتھا۔یہ میچ جیت کر  کراچی بلیوز کی ٹیم پہلی بار  نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی فاتح بن گئی۔

مزید :

کھیل -