تبدیلی آنے والی ہے، پنجاب پولیس کی وردی کا رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ، تین رنگ منتخب کرلیے گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس کی وردی کا رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے ہونے والی مشاورت کے دوران تین مختلف رنگ منتخب کرلیے گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 3 مختلف رنگ کی وردیاں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائیں گی جس کے بعد وہ صوبائی کابینہ سے وردی کے رنگ کی منظوری لیں گے۔ پہلے مرحلے میں کانسٹیبل سے انسپکٹر کے عہدے تک کیلئے وردیاں تبدیل کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق پولیس پتلون اور قمیض دونوں ایک ہی رنگ کی ہوں گی جبکہ یونیفارم کا ٹراؤزر 6 پاکٹ سٹائل میں تیار کیا جائے گا جبکہ وردی کے قمیض پر ایک طرف نام اور دوسری طرف بیلٹ نمبر لکھا جائے گا۔