اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ،بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 4فلسطینی شہری شہید

اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ،بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت ...
اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ،بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 4فلسطینی شہری شہید

  

الخلیل (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوجیوں نے ایک گاڑی پر بلا شتعال فائرنگ کر کے ایک خاتون اور نوجوان کو شہید کر دیا ۔جبکہ صیہونی فوج نے دیگر 2الگ الگ فائرنگ کے واقعات میں مزید 2فلسطینی شہری شہید کر دیئے ہیں ،اس طرح مجموعی طور پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے تازہ واقعات میں ایک خاتون سمیت 4فلسطینی شہری شہید ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعۃ المبارک کے روز مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں کریات اربع ٹاؤن کے قریب ایک کار پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک فلسطینی مرد اور خاتون دونوں شہید ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے الخلیل کے شہر تل رمیدہ میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے۔ صیہونی حکام نے دعوی کیا کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ چاقو کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔اسی طرح کا ایک اور ظالمانہ  واقعہ قدیم بیت المقدس کے علاقے باب العامود میں پیش آیا جہاں صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کردیا ہے۔ مذکورہ چار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد یکم اکتوبر2015ء سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2 سو 44ہوگئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -