بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ڈینگی وائرس کا شکار، ڈاکٹروں نے دس دن آرام کا مشورہ دیدیا

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ڈینگی وائرس کا شکار، ڈاکٹروں نے دس دن آرام کا ...
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ڈینگی وائرس کا شکار، ڈاکٹروں نے دس دن آرام کا مشورہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکارہ ودیا بالن ڈینگی کا شکارہوگئیں ۔ ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔ ان کو گھر پر ہی ادویات دی جا رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن کے ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کا اس وقت پتہ چلا جب وہ امریکا سے اپنی فلم “کہانی ٹو” کی شوٹنگ کے بعد واپس آئیں ۔ واپس آتے ہی وہ بیمارہوگئیں جس کے بعد ان کے کچھ ٹیسٹ ہوئے جس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ ڈاکٹروں نے ان کو دس دن کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ آج کل اپنی 2 فلموں میں مصروف ہیں۔ ان کی فلم “کہانی ٹو” رواں سال 25 نومبر اور“بیگم جان” اگلے سال مارچ میں ریلیز ہوگی۔

مزید :

تفریح -