چیچہ وطنی میں تحریک انصاف کا جلسہ ، الیکشن کمیشن نے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا
ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 162قومی اسمبلی ساہیوال کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے موقعہ پر چیچہ وطنی میں انتخابی جلسہ کرنے پر ریٹرننگ افسر این اے 162ڈسٹرکٹ الیکشن افسر ساہیوال رانا عبدالغفار نے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر عمران خاں کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ساہیوال کے حلقہ این اے 162کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں چیچہ وطنی میں ایک بڑا جلسہ عام کر کے ا نتخابی قواعد کی خلاف ورزی کی ،جس پر این اے 162 کے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر ساہیوال رانا عبدالغفار نے تحریک انساف کے چیئرمین عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار رائے مرتضی اقبال ، ڈی سی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال کو کاپیاں ارسال کر کے ان کے ذریعے تعمیل کر انے کی ہدایت کی ہے۔