اپوزیشن لیڈر کو ہتھکڑی لگا نا انتہائی تضحیک آمیز عمل تھا: قمر الزمان کائرہ

اپوزیشن لیڈر کو ہتھکڑی لگا نا انتہائی تضحیک آمیز عمل تھا: قمر الزمان کائرہ
اپوزیشن لیڈر کو ہتھکڑی لگا نا انتہائی تضحیک آمیز عمل تھا: قمر الزمان کائرہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے نوٹس لینے کے باوجود خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرکے راؤ انوار نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اپوزیشن لیڈر کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کرنا انتہائی تضحیک آمیز عمل تھا۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ میں راؤانوار کی بہت عزت کرتا ہوں اور کوشش کروں گا کہ وہ معطل نہ ہوںاور ان سے بھی میری درخواست ہے کہ وہ میڈیا کے ذریعے اپنا موقف پیش نہ کریں بلکہ باقاعدہ قانونی طریقہ اپنائیں۔

کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ:انگلش کرکٹ ٹیم میں پہلی بار چار پاکستانی نژاد کھلاڑی شامل

انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے کر ایس ایچ او کو معطل کیا تو راؤ انوار کو خود جا کر خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ہمارے معاشرے میں کسی کو ہتھکڑی لگانا انتہائی تضحیک آمیز عمل سمجھا جاتا ہے اوراپوزیشن لیڈر کو اس طرح گرفتار کرنا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔

مزید :

قومی -