ٹنڈو الہ یار: زہریلا کھانا کھانے سے بچوں سمیت 15افراد کی حالت غیر، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

ٹنڈو الہ یار: زہریلا کھانا کھانے سے بچوں سمیت 15افراد کی حالت غیر، تشویشناک ...
ٹنڈو الہ یار: زہریلا کھانا کھانے سے بچوں سمیت 15افراد کی حالت غیر، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹنڈو الہ یار(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر ٹنڈو الہ یار میں زہریلا کھانا کھانے سے بچوں سمیت 15افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے۔ ان افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق متاثرہ افراد میں ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں۔ ان افراد نے رات کو کھانا کھایا تو اچانک ان کی حالت غیر ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ان کو ہسپتال داخل کرایا۔ ہسپتال میں تمام افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ شبہ ہے کہ ان کے کھانے میں کوئی چھپکلی یا دوسری زہریلی چیز گر گئی ہے۔