سیشن جج نے قیدی ماﺅں کے ساتھ بند بچوں کو ایس او ایس ویلیج بھجوانے کا حکم دے دیا

سیشن جج نے قیدی ماﺅں کے ساتھ بند بچوں کو ایس او ایس ویلیج بھجوانے کا حکم دے ...
سیشن جج نے قیدی ماﺅں کے ساتھ بند بچوں کو ایس او ایس ویلیج بھجوانے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے جیلوں میں قید ماﺅں کے ساتھ بند بچوں کو اچھا شہری بنانے اوربہتر تعلیم دلوانے کے لئے انہیں ایس او ایس ویلیج بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،بچے ہفتے میں اپنی والدہ سے دو بار مل سکیں گے۔

فاضل جج کے علم میں جیلوں کے دورے کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ جیلوں میں جوخواتین مختلف مقدمات میں قید ہیں اور چھوٹے بچوں کو سنبھالنے والا کوئی نہ ہونے کی وجہ سے یہ بچے بھی ماں کے ساتھ ہی بند ہیں ،ایسے بچوں کو جیل سے دور کیا جائے تاکہ ان کو جرائم پیشہ افراد کی صوبت سے دور نکال کر تعلیم دلوائی جائے اوریہ بچے معاشرے میں اچھے شہری کی طرح رہ سکے، اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے سیشن جج نے جیل سپرٹنڈنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے بچے جو سکول جا سکتے ہیں کو فوری ایس او ایس ویلیج منتقل کردیا جائے جہاں یہ بچے تعلیم حاصل کرسکیں،سیشن جج کے ان احکامات کی روشنی میں چار بچوں کو گزشتہ روزایس او ایس فیروز پورروڈ پرمنتقل کردیا گیا ہے تاہم بچے ہفتے میں اپنی والدہ سے دو بار مل سکیں گے اور ان خواتین (ماﺅں)کو جیل سے ملاقات کے لئے لایا جائے گا۔

مزید :

لاہور -