مجھے چھپا کر رکھی گئی ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا: خواجہ اظہار الحسن

مجھے چھپا کر رکھی گئی ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا: خواجہ اظہار الحسن
مجھے چھپا کر رکھی گئی ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا: خواجہ اظہار الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ انہیں ایک ایسی ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا جو چھپا کر رکھی گئی تھی ۔ جب میرے گھر کی تلاشی لی جارہی تھی اس وقت میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کر رہا تھا۔
رہائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ جب میرے گھر کی تلاشی لی جارہی تھی تو اس وقت ڈپٹی میئر کراچی کی وزیر اعلیٰ سندھ سے تعارفی ملاقات جاری تھی اور میں بھی وہیں موجود تھا۔ جب ہم گھر پہنچے تو ہمیں پتا چلا کہ نہ صرف میرے بلکہ دیگر گھروں میں بھی تلاشی لی گئی ۔ گھر پہنچتے ہی مشہور و معروف بے لگام افسر نے مجھے گرفتار کرلیا۔

خواجہ اظہارکو قانونی طریقے سے گرفتار کیا، ہم گرفتاری کی اجازت نہیں اطلاع دیتے ہیں، کراچی میں میری معطلی کے منفی اثرات نظر آئینگے: راو انوار
انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور کسی لیڈیز پولیس اہلکار اور وارنٹ کے بغیر پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے جبکہ بستر اور الماریاں کھول کر تلاشی لی گئی۔ مجھے 12 جولائی کو کی گئی تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا حالانکہ اس دن کی تقریر کے حوالے سے درج ہونے والی دیگر ایف آئی آرز سمیت میں نے 25 مقدمات میں ضمانت کرا رکھی ہے لیکن اس ایف آئی آر کو چھپا کر رکھا گیا اور کسی کو بھنک نہ لگنے دی گئی۔

مزید :

کراچی -