محکمہ سوشل ویلفیئرکی جانب سے تقریب کا انعقادb
لاہور(خبرنگار) سوشل ویلفیئرکمپلیکس میں محکمہ سوشل ویلفیئرکی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں عافیت ، گہوارا، چمن، نشیمن اوردارالفلاح کے رہائشیوں میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئروحید اختر انصاری نے عید الضحیٰ کے موقع پرعید گفٹس تقسیم کئے تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹرز اور مخیر حضرات نے بھی شرکت کی۔عید قربان کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئرنے وہاں پر موجود لوگوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہمیشہ بے سہارا لوگوں کا خاص خیال رکھا ہے ۔ ہمیں اپنی خوشیوں میں غریبوں اور نادار بے سہارا لوگوں کو بھی شریک کرنا چاہئے تا کہ وہ بھی سب کے ساتھ مل کر اپنے غموں کو بُھلا سکیں اور مذہبی تہوار کو جوش و جذبے کے ساتھ بنا سکیں۔