4G کی دوڑ اور صارفین کی پسند کے حوالے سے زونگ4G سب سے آگے

4G کی دوڑ اور صارفین کی پسند کے حوالے سے زونگ4G سب سے آگے

  

اسلام آباد(پ ر)پی ٹی اے کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق زونگ 4Gکے پاکستان میں 4G صارفین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔سخت مقابلہ کے باوجود اپنے صارفین کو بلا تعطل 4G کی تیز ترین سروسز فراہم کرنے کے عزم کی بدولت زونگ 4G پاکستان میں4G کی مارکیٹ کا 75فیصد شیئر حاصل کرچکا ہے۔گزشتہ سال کے دوران زونگ 4Gنے اپنے صارفین کی تعداد میں 5گنا کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا ۔یہی وجہ ہے کہ زونگ 4Gملک کے سب سے بڑے4G نیٹ ورک ہونے کے ناطے اپنے صارفین کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے نئے رجحانات متعارف کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ اس صکے علاوہ زونگ4G اپنے کسٹمر کیئر آپریشنز میں بھی نمایاں تبدیلیاں لا رہا ہے تاکہ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ہر سطح پر کسٹمر کیئر کی بہترین سروسز میسر آ سکیں۔واضح رہے کہ زونگ 4Gاپنے وسیع اور مضبوط ترین 4G ڈیٹا نیٹ ورک کی بدولت پاکستان کے طول و عرض میں پھیلے اپنے صارفین کو ٹیلی کام کی بہترین سہولیات مناسب نرخوں پر فراہم کر رہا ہے۔تاہم زونگ4Gرواں سال کے اختتام تک ملک بھر میں اپنی 4G کی کل سائٹس کی تعداد 10,500 تک لے جانے کا ارادہ ظاہر کر چکا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ نیٹ ورک میں اس توسیع سے زونگ کے ' ایک نیا خواب' کے تحت ترقی یافتہ اور ڈیجیٹل پاکستان کا خواب پورا ہو سکے گا۔

مزید :

کامرس -