سالگرہ کے موقع پر گھر والوں نے سپرے کیا تو 11 سالہ بچی آگ کا گولہ بن گئی، وہ معمولی سے غلطی جو ہم سب ایسے موقعوں پر کرتے ہیں خوفناک ترین حادثے کا سبب بن گئی
بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں 11سالہ لڑکی گھر والوں کی ایک ایسی معمولی سی غلطی کی وجہ سے آگ کا گولہ بن گئی جو ہم اکثر کرتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لڑکی گھر والوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ منا رہی تھی۔ وہ کیک کے پاس کھڑی تھی جس پر موم بتیاں جل رہی تھیں۔ اچانک گھر کے افراد میں سے کوئی شخص لڑکی پر سپرے کرتا ہے اور سپرے میں موجود کیمیکل موم بتی میں سے آگ پکڑ لیتا ہے۔
چونکہ سپرے کی کافی مقدار لڑکی پر بھی گر چکی ہوتی ہے چنانچہ آگ لڑکی کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور وہ آگ کا گولہ بن جاتی ہے۔یوں ایک معمولی غلطی کے باعث ہنسی خوشی جاری تقریب خوفناک حادثے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی لڑکی کو آگ لگتی ہے باقی لوگ دوڑ کر اسے بجھانے کی کوشش کرتے ہیں اور ساتھ ہی ویڈیو ختم ہو جاتی ہے۔ چنانچہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لڑکی اس حادثے میں کس قدر زخمی ہوئی۔
ویڈیو دیکھیں: