فرحان سعید کے ساتھ ایک حالیہ تصویر میں نشے میں دھت عروہ حسین پر صارفین کی تنقید

فرحان سعید کے ساتھ ایک حالیہ تصویر میں نشے میں دھت عروہ حسین پر صارفین کی ...
فرحان سعید کے ساتھ ایک حالیہ تصویر میں نشے میں دھت عروہ حسین پر صارفین کی تنقید

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کی ممکنہ طورپر  نشے میں فرحان سعید کے ہمراہ حالیہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ،اس تصویر پر قارئین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ”پنجاب نہیں جاﺅں گی “ اور ” نا معلوم افراد 2“ کی بھر پور کامیابی کے بعد اداکارہ عروہ حسین کچھ دن قبل چھٹیاں منانے اپنی بہن ماورا حسین اور شوہر فرحان سعید کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئی تھیں۔گزشتہ روز تینوں نے فرحان سعید کا جنم دن منایا۔ جنم دن منانے کی ایک تصویر عروہ حسین نے اپ لوڈ کی جس میں وہ وپنے شوہر کے ساتھ پرسکون اور کافی خوش لگ رہی ہیں جبکہ نشے کی کیفیت بھی جھلک رہی ہے اور ان کے ہاتھ میں سگریٹ بھی نمایاں ہے۔

ایک طرف تصویر اپ لوڈ ہوئی تو دوسری جانب صارفین نے تنقید کرنا شروع کر دیا۔سوشل میڈیا پر شرم اور نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔کچھ صارفین نے” پنجاب نہیں جاﺅں گی “ کی اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کرتے ہوئے مختلف جملے بولے۔ ایک صارف نے لکھا کہ کیا یہ سگریٹ پی رہی ہے ؟ دوسرے نے لکھا کہ یہ شرب کے نشے میں لگ رہے ہیں۔ایک صارف نے مخاطب کر کے بولا کہ تمہیں شرم آنی چاہیے۔

جہاں کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ صارفین ہمایت کرتے ہوئے نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر وہ سگریٹ پی رہی ہے یا کچھ بھی، تم اپنے کام سے کام رکھو، ہر کوئی دیسی خالہ کی طرح تحققات کیوں کر رہا ہے ؟ ایک اور صارف نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ اگر یہ سگریٹ ہے تو اپنی آنکھوں کا علاج کرواﺅ، چلو اگر سگریٹ ہے بھی تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے ؟

مزید :

تفریح -