’امریکہ میں آنے والے خوفناک طوفان اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگلے ہفتے پوری دنیا میں بڑی تباہی آنے والی ہے کیونکہ۔۔۔‘ سب سے پریشان کن دعویٰ سامنے آگیا

’امریکہ میں آنے والے خوفناک طوفان اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگلے ہفتے پوری دنیا ...
’امریکہ میں آنے والے خوفناک طوفان اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگلے ہفتے پوری دنیا میں بڑی تباہی آنے والی ہے کیونکہ۔۔۔‘ سب سے پریشان کن دعویٰ سامنے آگیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)قدیم دور کی مذہبی پیش گوئیوں اور علم الاعداد کی بناءپر دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کرنے والے کاہنوں کا کہنا ہے کہ اب آخری وقت آن پہنچا ہے، جس کا اندازہ امریکا پر تباہی بن کر نازل ہونے والے سمندری طوفانوں سے لگایا جا سکتا ہے ۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے خاتمے کے متعلق کی گئی پیشگوئیوں کا مطالعہ کرنے والے کاہنوں کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ہاروے، ارما اور اس کے بعد ہوزے وہ علامتیں ہیں جو بتاتی ہیں کہ عنقریب دنیا کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ کچھ لوگوں نے تو اس عظیم تباہی کی تاریخ بھی بتادی ہے، جو کہ 23 ستمبر ہے۔

سورج میں ایسی تبدیلی کہ یکدم آدھی دنیا کے ریڈیو چلنا بند ہوگئے، ایسی خبر آگئی کہ پڑھ کر ہر کوئی خوف میں ڈوب جائے

علم الاعداد کے ماہر ڈیوڈ میڈ نے رواں سال کے آغاز میں بھی پیشگوئی کی تھی کہ آوارہ سیارہ نبیرو 23 ستمبر کو ظاہر ہوگا اور یہ زمین کی تباہی کی آخری علامت ثابت ہو گا۔ ڈیوڈ میڈ کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے مشتری، چاند اور برج دلو کے ستاروں کا جھرمٹ ایک سیدھ میں آجائے گا، جو کہ قدیم مذہبی کتب کے مطابق دنیا کے خاتمے کی علامات میں سے ایک ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد سیارے نبیرو کا ظہور ہوگا اور یہ دنیا کے خاتمے کی آخری علامت ہوگی۔ ڈیوڈ میڈ کے مطابق دنیا بھر میں قدرتی آفات کا ظہور ، خصوصاً ہاروے، ارما اور ہوزے جیسے سمندری طوفان بھی انہی پیشگوئیوں کے مطابق ظاہر ہونے والی علامات ہیں۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان ہاروے اور ارما نے درجنوں ممالک کو متاثر کیا ہے اور امریکہ سمیت کئی ممالک میں لاکھوں لوگوں کو بے گھر کردیا ہے۔ یہ بھی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کیٹیگری 4 طاقت کے دو طوفان ایک ہی سیزن میں امریکہ سے ٹکرائے ہیں جبکہ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی سمندری طوفان ہوزے بھی امریکہ تک پہنچنے والا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -