مریم نواز کی کامیاب انتخابی مہم

مریم نواز کی کامیاب انتخابی مہم
 مریم نواز کی کامیاب انتخابی مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قوموں میں انقلابی تبدیلیاں لانے میں عورتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ہندو پاک کی تاریخ میں رضیہ سلطانہ جھانسی کی رانی ،ملکہ نور جہاں نمایاں مقام رکھتی ہیں رضیہ سلطانہ کے بھائی کی حکمرانی امور میں دلچسپی نہ رکھنے پر رضیہ سلطانہ نے نظامِ سلطنت احسن طریقہ پر چلایا اور تاریخ میں عورتوں کے لئے ایک مثال قائم کی۔ مغل سلطنت کے وسیع حدود ہونے پر بغاوتوں کے جنم لینے اور جہانگیر کی گرفت کمزور ہونے پر درپردہ نور جہاں نے انتظامی امور اپنے ہاتھ میں لئے اور حکومت احسن طریقے سے چلائی۔ ملکہ وکٹوریہ نے انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا پر کئی دہائیوں تک حکومت کی۔ برطانیہ میں عورتیں حکمرانی پر ہمیشہ غالب رہیں۔

برطانیہ، کینیڈا،جرمنی، خلیج فارس اور دیگر ملکوں کی عورتیں سیاست میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ بھٹو کی شہادت کے بعد ان کے بیٹوں کے سیاست میں کوئی کردار ادا نہ کرنے پر بے نظیر نے اپنی فیملی کو مشکل حالات سے نکالا اور بھٹو خاندان کی حکمرانی کا تسلسل قائم رکھا۔ پرویز مشرف کے تختہ اُلٹنے کے بعد نواز شریف کے رفقا نے ساتھ چھوڑ دیا تو ان کی اہلیہ کلثوم نواز، مریم نواز نے آمریت کا ڈٹ کے مقابلہ کیا اس وقت مریم نواز کی عمر بہت کم تھی لیکن ان میں سیاسی بصیرت اور حوصلہ زیادہ تھا وہ اپنی فیملی کو والد سمیت پاکستان سے نکالنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

نواز شریف نے 2013ء میں حکومت سنبھالنے کے بعد بیٹی کی صلاحیتوں سے معترف ہوکر حکومتی امور چلانے کے لئے مریم نواز کو اہم رول دینے کا فیصلہ کیا۔ مریم نواز نے حکومتی امور میں شیرنی کی طرح پنجے گاڑنے شروع کئے اور پارٹی میں نمایاں مقام حاصل کیا نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد کلثوم نواز کی بیماری اور بیٹوں کی سیاست میں عدم دلچسپی کے بعد شیرنی اپنے کچھار سے دھاڑتی ہوئی باہر آگئی اور نواز شریف کو مشکلات سے باہر نکالنے کے لئے حلقہ NA120کے میدن میں اُتر آئی۔ نواز شریف کی عدم موجودگی میں مسلم لیگ (ن) کے وزیر اپنی حکمرانی میں گم ہوتے نظر آئے ہیں۔ شروع میں حلقہ NA120 میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مضبوط نہ تھی ان حالات کو دیکھتے ہوئے مریم نواز نے اپنا دورہ لندن منسوخ کرکے حلقہ NA120میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کیا اور دن رات محنت کرکے اپنی گھن گرج اور مقناطیسی شخصیت سے نواز لیگ کے ووٹروں کو متوجہ کرکے دوبارہ ان میں جان ڈالی اور حلقہ میں اپنے والد کی پوزیشن مستحکم کی۔ حلقہ NA120 الیکشن میں چند گھنٹے رہ گئے ہیں مریم نواز اکیلی پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، ودیگر مضبوط سیاست دانوں سے مقابلہ کررہی ہیں۔

جب وہ ریلی، جلسے کے لئے آتی ہیں تو مرد وخواتین ان کی ایک جھلگ دیکھنے کے لئے بے تاب نظر آتے ہیں۔ حلقہ NA120 کے نتائج کچھ بھی آئیں لیکن حلقے کی کمپین نے مریم نواز کی صلاحیتوں کو اُجاگر کیا ہے۔ اُن کی تقاریر اور انداز سے ثابت ہوتا ہے کہ مستقبل میں ان کا پارٹی میں اہم کردار رہے گا اور آئندہ الیکشن کے بعد ان کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے قوی امکان نظر آتے ہیں۔


مریم نواز نے الیکشن میں اپنی شخصیت کے فسوں کا صحیح استعمال کیا ہے۔ اس نے اپنے لب و لہجے کو متانت اور شائستگی کی حدود میں رکھتے ہوئے اپنا پیغام حلقے کے لوگوں کے دلوں میں اتار دیا ہے۔ حلقہNA120کے وہ علاقے جہاں کہا جاتا تھا کہ حکمرانوں نے کبھی قدم نہ رکھے تھے، ان کے عوام پھر بھی اپنی رائے کے اظہار میں ثابت قدم رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت اپنا ووٹ کلثوم بی بی کے حق میں دیں گے۔ حلقہ NA120 اگلے ضمنی انتخاب نے مریم نواز کی شخصیت نہ صرف نکھاری ہے بلکہ اسے ایک قائد و رہنما کے طور پر اُجاگر کیا ہے۔

مزید :

کالم -