ایک ماہ تک روزانہ ادرک استعمال کریں تو اِن خطرناک ترین بیماریوں سے ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جائے گی

ایک ماہ تک روزانہ ادرک استعمال کریں تو اِن خطرناک ترین بیماریوں سے ہمیشہ ...
ایک ماہ تک روزانہ ادرک استعمال کریں تو اِن خطرناک ترین بیماریوں سے ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جائے گی

  

نیویارک(نیوزڈیسک) ادرک کی افادیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا ،اسے قدیم زمانے ہی سے کھانوں اور ادویات بنانے میں استعمال کیا جارہا ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر آپ روزانہ ادرک کھائیں گے تو جسم میں کیا تبدیلیاں آئیں گی۔

نظام انہضام کی مضبوطی

اس میں موجود فینولک کمپاﺅنڈ کی وجہ سے معدے کی سوزش اور جلن سے نجات ملے گی۔ایک تحقیق میں24ایسے افراد لئے گئے جن کامعدہ ٹھیک کام نہیں کررہا تھا ،انہیں کھانے سے قبل 1.2گرام ادرک کا ایکسٹریکٹ دیا گیا،تحقیق کے اختتام پر یہ نتیجہ نکلا کہ ان افراد کے معدے کے جملہ امراض میں 50فیصد بہتری آئی۔

دل کامتلانا

اگر آپکا دل متلاتا ہے تو ادرک کھانے سے اس میں بہتری آئے گی۔آپ کو چاہیے کہ ادرک کا قہوہ پئیں کہ اس سے معدے تو ٹھیک ہوگا ہی لیکن ساتھ ہی آپ کا جی متلانا بھی ٹھیک ہوجائے گا۔حاملہ خواتین میں کی گئی تحقیق میں اسے بہت مفید پایا گیا ہے۔

دردوں کے لئے

یونیورسٹی آف جارجیا کی تحقیق کے مطابق روزانہ ادرک کھانے سے پٹھوں کے درد میں آرام آتا ہے۔

دل کی بیماریوں کے لئے

ہمارے خون میں موجود شوگر کی وجہ سے کئی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور دل کی بیماری اس میں سرفہرست ہے۔اگرآپ روزانہ ادرک کھائیں گے تو خون میں شوگر کا لیول نارمل رہے گااور آپ کو دل کے امراض لاحق نہیں ہوں گے۔

کولیسٹرول کے لئے

ایک 45دن کی محیط تحقیق میں 90افراد کو روزانہ کی بنیاد پر تین گرام ادرکا پاﺅڈر کھانے کو دیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ ان لوگوں کا کولیسٹرول لیول کنٹرول میں رہا۔

دماغی طاقت کے لئے

ادرک کے استعمال سے دماغ کو مطلوبہ مقدارمیں توانائی ملتی ہے جس کی وجہ سے اسے تقویت ملنے کے ساتھ اس کی استطاعت میں بہتری آتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -