او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کا انعقاد

او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کا انعقاد

  

اسلام آباد( پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ جس میں 30 جون 2017 کو ختم ہونے والے مالی سال 2016-17کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی ۔ اس مالی سال کے دوران کمپنی کی نیٹ سلیز مبلغ171.829 ارب روپے ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ ٹیکس کٹوتی کے بعد کمپنی کا خالص منافع مبلغ 63.803 ارب روپے رہا ۔ جس کے نتیجے میں فی شیئر آمدنی 14.83 روپے رہی ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2.00روپے فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا ۔مذکورہ عبوری منافعے کے حقدار ایسے شیئرز ہولڈرز ہونگے جنکے نام ممبران کے رجسٹر میں17 اکتوبر2017 تک موجود ہونگے ۔ مالی سال2016-17 کے دوران او جی ڈی سی ایل نے 25.334 ارب روپے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں ادا کیے اور کمپنی نے ایکسپلوریشن اور ڈویلپمنٹ کے شعبے میں نمایاں اضافہ کیا ۔ او جی ڈی سی ایل نے سیسمک اور ڈرلنگ کی سرگرمیوں میں بھی شاندار اضافہ کیا ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی انتظامیہ کی طرف سے مالی نظم و ضبط ، منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے اور ایکسپلوریشن میں ریکارڈ اضافہ کرنے پر کمپنی کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید :

کامرس -