عالمی منڈی میں کافی اور کوکا کے نرخ کم ہو گئے

عالمی منڈی میں کافی اور کوکا کے نرخ کم ہو گئے

  

نیویارک (اے پی پی) عالمی منڈی میں کافی اور کوکا کے نرخ کم ہو گئے۔آئی سی ای کی منڈی میں دسمبر کے لئے عربیکا کافی کی سپلائی 0.2 سینٹ کی کمی کے ساتھ 1.37 ڈالر فی پونڈ میں طے ہوئی،دسمبر کے لئے لندن کوکا کی ترسیل 25 پاؤنڈ سٹرلنگ کی کمی کے ساتھ 1484 پاؤنڈ فی ٹن رہی،نومبر کے لئے روبستا کافی کی سپلائی 10 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1993 ڈالر فی ٹن رہی۔دسمبر کے لئے نیو یارک کوکا 17 ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 1973ڈالر فی ٹن میں بک ہوا۔

مزید :

کامرس -