عالمی منڈی میں ربڑ کے نرخ نیچے آگئے

عالمی منڈی میں ربڑ کے نرخ نیچے آگئے

  

ٹوکیو(اے پی پی) عالمی منڈی میں ربڑ کے نرخ نیچے آگئے۔ٹوکیو کموڈیٹی ایکس چینج میں روزانہ کی تجارت میں آئندہ سال فروری کے لئے ربڑ کی سپلائی 3.1 ین کی کمی کے ساتھ 227.9 ین( 2.06 ڈالر)فی کلو گرام رہی۔شنگھائی فیوچر ایکس چینج میں جنوری کے لئے ربڑ کی ڈیلیوری 400 یوآن کی کمی کے ساتھ 16,420یوآن(2508 ڈالر)فی ٹن رہی۔سنگا پور سی کام ایکسچینج میں اکتوبر کے لئے ربڑ کی سپلائی 1.9سینٹ کی کمی کے ساتھ 166.40 یو ایس سینٹ فی کلو رہی۔

مزید :

کامرس -