ڈیوس کپ ٹائی: اعصام الحق اور عقیل کا تھائی لینڈ کیخلاف فاتحانہ آغاز،دونوں نے سنگلزمیں میدان مار لیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ2 کی فائنل ٹائی میں اعصام الحق اور عقیل خان نے تھائی لینڈ کیخلاف سنگلز میں کامیابی حاصل کرلی۔
عمران خان کی آزادی کپ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کومبارک باد
پہلے میچ میں تھائی نمبرون پلیئر ویشانا ٹرنگوچارون چائیکل کو پاکستان کے نمبر2 پلیئرعقیل خان نے ٹھکانے لگایا، ان کی جیت کا اسکور6-3 ، 6-4 اور6-4 رہا، دوسرے سنگلز مقابلے میں اعصام الحق نے کیٹی پونگ وشی رامن وانگ کو نسبتاً آسان مقابلے میں 6-1 ، 6-0 اور6-4 سے مات دی۔
پانچ میچز پر مشتمل ٹائی میں پاکستانی ٹیم کو باقی تین مقابلوں میں محض ایک فتح گروپ ون میں جگہ دلانے کے لیے کافی ہوگی، ہفتے کو ڈبلز میں اعصام اور عقیل کا سامنا ویشایا اور کیٹی پونگ سے ہوگا، اتوار کو شیڈول ریورس سنگلز میں عقیل خان کیٹی پونگ وشی رامن وانگ کیخلاف کورٹ سنبھالیں گے، اعصام الحق کو ویشایا ٹرنگو چاروون کا چیلنج درپیش ہوگا۔