قطر کو 2ماہ میں 39ارب ڈالر کا خسارہ

قطر کو 2ماہ میں 39ارب ڈالر کا خسارہ

  

دوحہ (اے پی پی) عالمی ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ بحران قطر حکومت نے ملک میں بحران برپا ہونے کے ابتدائی 2ماہ کے دوران اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لئے 38.5 ارب ڈالر خرچ کئے ہیں۔ العریبہ نیوز کے مطابق خلیجی ممالک کریڈٹ کی درجہ بندی کرنے والی عالمی ایجنسی موڈیز کیا جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں واضح کیا گیا ہے کہ قطر کی حکومت نے ملک میں بحران برپا ہونے کے ابتدائی 2ماہ کے دوران اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لئے 38.5ارب ڈالر خرچ کئے ہیں جو ملکی مجموعی قومی پیداوار کا 23فیصد ہے۔

موڈیز نے توقع ظاہر کی ہے کہ قطر رواں سال کے دوران عالمی مارکیٹ سے قرضہ لینے پر مجبور نہیں ہوگا۔

مزید :

کامرس -