آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
ستمبر16 ہفتہ۔ آمدن میں اضافہ سے مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہو گا۔والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔دوست تعاون کریں گے۔روحانیت کے شوق میں اضافہ ہوگا۔
برج ثور
ستمبر16 ہفتہ۔ قانونی معاملات سے گریز کرنا بہتر رہیگا۔زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔ عزت و وقار میں اضافہ اور اساتذہ کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج جوزا
ستمبر16 ہفتہ۔ انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔مسائل کا مثبت حل نکل سکے گا۔
برج سرطان
ستمبر16 ہفتہ۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔
برج اسد
ستمبر16 ہفتہ۔ سفر کے مواقع پیش آئیں گے جس کے باعث نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا ۔
برج سنبلہ
ستمبر16 ہفتہ۔ اولاد کا ساتھ رہے گا۔ جس سے مصروفیت میں کمی ہو سکے گی۔ شریک حیات مدد گار ثابت ہوگا۔ آپ کا سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔رشتہ دار پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔
برج میزان
ستمبر16 ہفتہ۔ مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا اور شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ ہو سکے گا۔قانونی معاملات سے گریز کرنا بہتر رہیگا۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔
برج عقرب
ستمبر16 ہفتہ۔ جلد بازی سے گریز کریں شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔ ساتھی ورکرز کیساتھ ماحول خوشگوار رہے گا۔
برج قوس
ستمبر16 ہفتہ۔ مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔
برج جدی
ستمبر16 ہفتہ۔ خواہشات کی تکمیل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ آپ کی سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثر انداز ہونگی جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا ۔
برج دلو
ستمبر16 ہفتہ۔ سفر اور سیر و سیاحت کا پروگرام خوشگوار گزرے گا۔ مقاصد میں کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔
برج حوت
ستمبر16 ہفتہ۔ مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی اور انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔