پاکستان پرامن ملک ،یہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،صائمہ اختر

پاکستان پرامن ملک ،یہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،صائمہ اختر
 پاکستان پرامن ملک ،یہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،صائمہ اختر

  

لاہور(شوبز ڈیسک) ورلڈالیون کے دورہ پاکستان سے جہاں عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے وہیں پر پوری دنیا میں یہ پیغام بھی پہنچ گیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے یہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار گلوکارہ صائمہ اختر نے اپنی گفتگو کے دوران کیا۔ ان کامزید کہنا تھاکہ میں پوری قوم کی طرف سے ورلڈ الیون اور بالخصوص آئی سی سی کاشکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیائے کرکٹ کو چاہیے کہ وہ ورلڈ الیون کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلاخوف و خطر پاکستان کا دورہ کریں۔ میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے ورلڈ الیون کے دورہ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار حادثے کو پیش نہیں آنے دیا۔

مزید :

کلچر -