نئے ٹیلنٹ نے فلم انڈسٹری کودوبارہ کامیابی کی راہ پر گامزن کیا ،پریسہ

نئے ٹیلنٹ نے فلم انڈسٹری کودوبارہ کامیابی کی راہ پر گامزن کیا ،پریسہ
 نئے ٹیلنٹ نے فلم انڈسٹری کودوبارہ کامیابی کی راہ پر گامزن کیا ،پریسہ

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل پریسہ نے کہا ہے کہ میں بزنس وومن بننا چاہتی تھی لیکن قسمت شو بز میں لے آئی میں نے اپنے کیئریئر کا آغاز و یڈیو سانگ سے کیا اور ابھی مزید کام کرکے شوبز میں اپنا ایک مقام بنانا چاہتی ہوں۔پریسہ نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ نے فلم انڈسٹری کودوبارہ کامیابی کی راہ پر گامزن کیا ہے نئے ٹیلنٹ کو بھی شوبز میں مواقع دیئے جائیں اداکاری ایک مشکل کام ہے فنکار کو ہر کردار میں خود کو ڈھالنے کا فن آنا چایئے میں نے اب تک جو کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں میری خواہش ہے کہ انڈین پنجابی فلم میں کام کروں ۔

اگر موقع ملا تو میں اس چانس کو کھونا نہیں چاہوں گی۔

مزید :

کلچر -