پاکستانی نژاد امریکی گلوکار ظفر اقبال نیویارکر پلے بیک سنگر بن گئے
لاہور( فلم رپورٹر) پاکستانی نژاد امریکی گلوکار ظفر اقبال نیویارکر پلے بیک سنگر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق مصنف وہدایتکار یوسف راہی نے زیرتکمیل پنجابی فلم ’’ پتر راجپوت دے‘‘ میں ظفر اقبال نیویارکر کی گائی ہوئی قوالی ’’نہ ملتا توبہ کا سہارا‘‘ کو شامل کرلیا ۔ جس کو گزشتہ روز باؤ والا دربار میں سنیئر اداکار اورنگزیب لغاری، اداکارہ صائمہ جہاں، کائنات رانا سمیت دیگر فنکاروں پرعکسبند کیا گیا ۔مصنف وہدایتکار یوسف راہی نے بتایا کہ سچوئشن کے مطابق ایک قوالی چاہیے تھی جو گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کی آواز میں ریکارڈ کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ فلم میں جب کبھی بھی قوالی شامل کی گئی فلم بینوں نے اسے پسند کیا ہے۔ فلم ’’پتر راجپوت دے‘‘ میں ظفراقبال نیویارکر کی یہ قوالی مقبولیت حاصل کرے گی۔