عیدالاضحی پرصرف پاکستانی فلموں کی نمائش خوشی کی بات ہے،نیلم منیر خان
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر خان نے خودکو سلور سکرین پر بطور ہیروئن متعارف کروانے کی ٹھان لی۔ انہوں نے معمول کے آئٹم نمبر کرنے کے بجائے خود کوسلورسکرین پر بطور ہیروئن متعارف کروانے کی ٹھان لی۔نیلم منیر خان نے کہا کہ سب سے پہلے توعیدالاضحی پرصرف پاکستانی فلموں کی نمائش سب کے لئے خوشی کی بات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی فلموں نے عیدالاضحی پراچھا بزنس کیا اور انھیں دیکھنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ تھی۔ میری فلم ’’چھپن چھپائی‘‘پرستاروں کو پسند آئے گی۔میں ہرآفرکوقبول نہیں کرسکتی۔نیلم منیر خان نے مزید کہا کہ سلور سکرین پر بطور ہیروئن کام کروں گی اورٹی وی میں بھی مرکزی کردارہی نبھاؤں گی لیکن اس کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری کے ساتھ کام کا سلسلہ جاری رہے گا۔