معیاری فلموں نے شائقین کوگھروں سے دوبارہ سینما تک پہنچایا ،فرح ہاشمی

معیاری فلموں نے شائقین کوگھروں سے دوبارہ سینما تک پہنچایا ،فرح ہاشمی
 معیاری فلموں نے شائقین کوگھروں سے دوبارہ سینما تک پہنچایا ،فرح ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل اوراداکارہ فرح ہاشمی نے کہا ہے کہ اچھے اورمنفرد موضوعات پربننے والی فلمیں ہی پاکستان فلم انڈسٹری کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک لے جاسکتی ہیں‘ فارمولافلم اب شائقین کوسینما تک نہیں لاسکتی’ملک بھرمیں سینما گھروں کی تعداد میں اضافہ اورامپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی فلموں نے شائقین کوگھروں سے دوبارہ سینما تک پہنچایا ہے۔ فرح ہاشمی نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ اوردنیا کی سب سے مقبول فلم انڈسٹری ہالی ووڈ میں کام کرنے والے فنکارآج اگردنیا بھرمیں پسند کئے جاتے ہیں تواس کا کریڈٹ حقیقت میں ان کا منفرد کام ہے۔

مزید :

کلچر -