سعودی عرب میں 370غیر قانونی، 40مشکوک گرفتار

سعودی عرب میں 370غیر قانونی، 40مشکوک گرفتار
سعودی عرب میں 370غیر قانونی، 40مشکوک گرفتار

  

مکہ مکرمہ(آئی این پی)سعودی عرب میں سیکورٹی اداروں نے 370غیر قانونی اور 40مشکوک افراد کوگرفتار کرلیا۔

عمران خان کی آزادی کپ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کومبارک باد

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں ادارہ مجاہدین کے ترجمان طلال السلمی نے بتایا ہے کہ مجاہدین کی گشتی فورس نے معمول کی ڈیوٹی کے دوران گشت مشکوک حالت میں گھومنے والے 40افراد گرفتار کرتے ہوئے5مشکوک گاڑیاں ضبط کرلیں۔ یہی نہیں کارروائی کے دوران 370اقامہ و محنت قوانین کی خلا ف ورزی کرنے والے پکڑے گئے جبکہ پکڑے جانے والوں میں ایک شخص پولیس کو مطلوب بھی ہے۔ تاہم مکہ مکرمہ ریجن میں ادارہ مجاہدین کے ڈائریکٹر جنرل حامد القرشی نے مذکورہ کارروائی پر فورس کے اہلکاروں کو شاباش دی ہے جبکہ تمام گرفتار شدگان کو متعلقہ اداروں کے حوالے کردیاگیا۔

مزید :

عرب دنیا -