موٹرسائیکل اور کار کو حادثو ں اور چوری سے بچانے والا ایک ایسا روحانی ٹریکرجس کا کنٹرول کسی انسان کے ہاتھ میں نہیں بلکہ ........
پیر ابو نعمان رضوی
جس طرح جاندارکو نظر لگ جاتی ہے اسی طرح گھروں ،کارخانوں ، درختوں ، گاڑیوں ، درندوں ،پرندوں اور اسی طرح دوسری جاندار چیزوں کو بھی نظر لگ جاتی ہے ۔خاص طور آج کے دور میں انسان کے لئے اسکی سواری یعنی کارا ور موٹر سائیکل قیمتی متاع کا درجہ رکھتی ہے۔جب کوئی بڑی مشکل سے نئی یا پرانی سواری خریدتا ہے تو اسکو چاہئے کہ سب سے پہلے اسکا صدمہ خیرات نکالے کیونکہ جس عمل کے لئے صدقہ خیرات پہلے نکال دی جاتی ہے اس پر شیطانی نحوست کے اثرات مرتب نہیں ہوتے نہ اپنوں کی نظر اسکو لگتی ہے۔آپ کی سواری کی حفاظت کے لئے ایک روحانی ٹریکراللہ نے خود آپ کے اختیار میں دے رکھا ہے ۔یہ دعا کا وسیلہ ہے۔ کار یا موٹر بائیک خریدنے کے بعد صاحب سواری اگر وضو کرنے کے بعد اس وضو کا پانی اپنی سواری پر ڈال دے تو اللہ تعالیٰ کے اذن سے اس عمل کا فائدہ پہنچے گا۔اسکے ساتھ ہی یہ دعا گیارہ مرتبہ پڑھ کر سواری پر پھونک دے اوراکیس روز تک یہ عمل کرتا رہے۔ اس کا نقش بنا کر گاڑی میں رکھ چھوڑے ،انشا اللہ اس دعا کی برکت سے اس دعا کے موکلان سواری کی حفاظت کسی مادی ٹریکرسے زیادہ بہتر طور پرکریں گے ۔ اس دعا کی برکت سے انسان کی ہر شے نقصان سے محفوظ رہتی ہے۔
بسم اللہ الذی لایضر مع اسمہ شئی فی الارض ولا فی السما ء وھوالسمیع العلیم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com