افغانستان ، امریکی جاسوس ہونے کے شبے میں داعش کے ہاتھوں 2 افراد کے سرقلم

افغانستان ، امریکی جاسوس ہونے کے شبے میں داعش کے ہاتھوں 2 افراد کے سرقلم
افغانستان ، امریکی جاسوس ہونے کے شبے میں داعش کے ہاتھوں 2 افراد کے سرقلم

  

واشنگٹن (این این آئی)افغانستا ن میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے امریکا کا جاسوس ہونے شبہ ہونے پر شورش زدہ صوبے کْنڑ میں 2 شہریوں کی گردنیں اْڑا دی ہیں۔

سعودی عرب میں 370غیر قانونی، 40مشکوک گرفتار

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبے کے گورنر وحیداللہ کلیمزئی نے بتایا کہ یہ واقعہ منوگی ڈسٹرکٹ میں پیش آیاجبکہ مقتولین کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔صوبے خراسان میں داعش کی شاخ نے ان 2 افراد کو امریکی جاسوس قرار دیتے ہوئے اْن کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جبکہ شام میں موجود داعش کے بین الاقوامی میڈیا دفتر نے متوفی مغویوں کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہے جنہوں نے گوانٹاناموبے میں امریکی قید خانے کے قیدیوں جیسے لباس پہن رکھے تھے۔ منوگی ڈسٹرکٹ کے رہائشیوں نے بتایا کہ ویڈیو میں مغویوں کو اقبال جرم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ داعش کے لیڈر مولوی عبدالرحمٰن کی موجودگی کے مقام کے بارے میں بھی اطلاعات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -