آزادی کپ،پی سی بی نے ایک سابق کپتان کو غلط پتے پر دعوت نامہ بھجوا دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آزادی کپ کے فائنل مقابلے کے لیے ایک سابق کپتان کو غلط پتے پر دعوت نامہ بھجوا دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے مابین تیسرے اور آخری میچ کے لیے سابق کپتانوں کو دعوت نامے ارسال کررہا ہے تاہم بور ڈ کے نا اہل میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے ایک بہت معروف سابق کپتان کو میچز دیکھنے کا دعوت نامہ اس گھر والے ایڈریس پر بجھوادیا جو وہ چھ سال پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں