سابق بھارتی باؤلر ظہیر خان کی شادی کی تاریخ طے
ممبئی (نیٹ نیوز ) بھارت کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا گھاٹگے 27 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ظہیر خان اور فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ساگریکا کی کافی عرصے سے دوستی چل رہی ہے اور دونوں کو آئی پی ایل میچز سمیت کئی اہم تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر منگنی کرنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس وقت شادی کی حوالے دونوں نے بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ساگریکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب کچھ میرے لیے بہت غیر متوقع تھا، مجھے یہ تو پتہ تھا ہماری دوستی مزید آگے جائے گی لیکن مجھے اس کی بالکل بھی توقع نہیں تھی کہ ظہیر خان مجھے اتنی جلدی شادی کی پیش کش کریں گے اور اسی وجہ سے ہم اس وقت شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکے تھے۔