امریکہ نے 26 برسوں میں پہلی بار اوٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

امریکہ نے 26 برسوں میں پہلی بار اوٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

  

مونٹریال (نیٹ نیوز) امریکہ نے 26 برسوں میں پہلی مرتبہ اوٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، کینیڈین ٹیم تیسرے اور آخری میچ میں 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی، امریکن سپنرز کین جگی اور پٹیل نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، دونوں سپنرز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ کنگ سٹی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں امریکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 48.3 اوورز میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، تیمل پٹیل 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، پرویز اور ظفر نے 3، 3 وکٹیں لیں، جواب میں کینیڈا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 155 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، عثمان لمبادہ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، کین جگی اور پٹیل نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -