کابل دھماکہ ،زمبابوے نے اپنے کرکٹرز کو فوری افغانستان سے وطن واپس بلا لیا

کابل دھماکہ ،زمبابوے نے اپنے کرکٹرز کو فوری افغانستان سے وطن واپس بلا لیا

  

ہرارے(نیٹ نیوز )زمبابوے نے اپنے تمام کرکٹرز کوفوری طور پر افغانستان سے وطن واپس بلا لیا۔زمبابوین بورڈ کے ترجمان ڈارلنگٹن ماجونگا نے کہاکہ کابل میں دھماکے کے بعد ہم نے افغان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ پہلی دستیاب فلائٹ سے ہمارے تمام کھلاڑیوں کو واپس بھیج دیا جائے، اگرچہ ہمیں وہاں سے یقین دہانی کرائی گئی کہ تمام کھلاڑی خیروعافیت سے ہیں لیکن ہم کوئی بھی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے، اس لیے کھلاڑیوں کو واپس بلایا ہے۔اس ایونٹ میں زمبابوے کے 7 کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں ہیملٹن مساکیڈزا، ووسی سبانڈا، سکندر رضا، ٹینڈائی چتارا، ایلٹن چگمبرا، رچمونڈ موتمبامی اور ریان برل شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -