فلینڈر بھی جنوبی افریقن ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ سے دستبردار

فلینڈر بھی جنوبی افریقن ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ سے دستبردار

  

جوہانسبرگ (نیٹ نیوز) سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کے بعد سیاہ فام باؤلر ورنن فلینڈر نے بھی جنوبی افریقن ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی، فلینڈر نے کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کیپ کوبراز کی نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فلینڈر دورہ انگلینڈ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے اور وہ بحالی صحت کے آخری مراحل سے گزر رہے ہیں اسلئے ہم نے انہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر فرسٹ کلاس میچ میں شرکت نہ کرنے کا کہا تھا، فلینڈر ابھی سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اسلئے ان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے بارے ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم ہمیں امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -