فخر زمان کچھ کیے بغیر ہی آؤٹ قرار
لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تیسرا اور آخری میچ جاری ہے جس دوران فخر زمان اور احمد شہزاد انتہائی شاندار بیٹنگ کر رہے تھے لیکن فخر زمان انتہائی حیران کن انداز میں آوٹ ہو کر پولین پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق فخر زمان باولنگ سائڈ پر کھڑے تھے اور احمد شہزاد باولر کو فیس کر رہے تھے ،احمد شہزاد نے سٹریٹ کی شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ گیند سیدھی باؤلر سیمی کے ہاتھ کو لگ کر وکٹوں پر آن لگی اور اس صورتحال میں فخر زمان کریز سے باہر کھڑے تھے جس پر ایمپائر نے انہیں پولین پہنچنے کا اشارہ کر دیا۔فخرزمان صرف 27رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔