لاہور کے مختلف مقامات پر بڑی سکرینوں پر میچ دیکھنے کے خصوصی انتظامات
لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ کے لئے بھی صوبائی دارلحکومت لاہور کے مختلف مقامات پر بڑی بڑی سکرینیں لگاکر تماشائیوں کے لئے براہ راست میچ دیکھنے کے خصوصی انتظامات کیئے گئے تھے ۔تماشائی میچ سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ۔پریس کلب لاہور کی انتظامیہ نے بھی صحافیوں کے لئے ایک بڑی ٹی وی سکرین نصب کرواکر براہ راست میچ دیکھنے کا انتظام کیا ہوا تھا ۔