آسٹریلیا اور بھارت پہلے ون ڈے میں کل آمنے سامنے
چنائی (اے پی پی) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) اتوار کو چنائی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے پاس عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ہے، مقصد کے حصول کیلئے انہیں 5-0 یا 4-1 کے مارجن سے سیریز جیتنا ہو گی۔ آسٹریلوی ٹیم نے انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کو ٹور ون ڈے میچ میں شکست دے کر دورے کا جاندار آغاز کیا تھا۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے 21 ستمبر، تیسرا ون ڈے 24 ستمبر، چوتھا ون ڈے 28 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر، دوسرا میچ 10 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔