گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے ایک اکھاڑا’’ڈیرن سیمی‘‘کے نام کردیا
گوجرانوالہ(این این آئی)گوجرانوالہ میں ایک پہلوانی اکھاڑے کو ڈیرن سیمی کے نام سے منسوب کردیاگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرن سیمی پہلوانی اکھاڑے میں پہلوانوں نے روایتی انداز میں ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈال کر کرکٹ کے عظیم ہیرو سیمی سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ۔پہلوانوں کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے دوران ڈیرن سیمی نے پاکستانی قوم سے جس والہانہ انداز میں محبت کا اظہار کیا تھا وہ برسوں یاد رہے گا۔پہلوانوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی خوشیاں پاکستان لانے میں سیمی کا اہم کردار ہے۔