روکڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کینٹ جم خانہ اور راوی پارک کامیاب

روکڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کینٹ جم خانہ اور راوی پارک کامیاب

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پہلے عامر حیات روکڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ میچز میں کینٹ جمخانہ نے الحمرا کرکٹ کلب کو 3وکٹوں سے شکست دی، الحمرا ء نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 231رنز بنائے، ذیشان اکرم نے 80، شاہد عظیم نے 29اور رانا حسنین نے 28رنز بنائے جبکہ رضوان فیصل نے 3، آصف خان اور آفتاب احمد نے 2,2وکٹیں حاصل کیں، کینٹ جمخانہ نے مطلوبہ ہدف 37.2اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سلمان علی نے 61، محمد اسد نے 59اور آصف خان نے 35رنز بنائے، آصف خان کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بناء پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ریس کورس گراؤنڈ نمبر 2میں منعقدہ میچ میں راوی پارک جمخانہ نے باغبانپورہ ایگلٹس کو 3وکٹوں سے شکست دی ،باغبانپورہ ایگلٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 191رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، حماد بٹ نے 57، ذوہیب خان نے 50اور محمد وحید نے 43رنز بنائے جبکہ سرور بھٹی نے 5اور علی نجف نے 3وکٹیں حاصل کیں ،راوی پارک جمخانہ نے ہدف 31.5اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، مبین حمید نے 76راحیل یوسف نے 57اور زاہد بشیر نے 39رنز بنائے، سرور بھٹی کو شاندار باؤلنگ کی بدولت مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -