فٹبال رینکنگ، جرمنی نے برازیل سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

فٹبال رینکنگ، جرمنی نے برازیل سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زیورخ (نیٹ نیوز) عالمی چیمپئن جرمنی نے فیفا کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں برازیل سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، پرتگال کی 3، بیلجیئم کی 4، پیرو کی 3 اور ویلز کی 5 درجے ترقی ہوئی ہے، سلواکیہ اور شمالی آئرلینڈ کی ٹیمیں تین، تین سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئیں۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ٹیموں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت عالمی چیمپئن جرمنی نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، برازیلین ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، پرتگال نے 3 درجے ترقی پا کر ارجنٹائن کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا، بیلجیئم کی ٹیم 5 درجے بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئی، پیرو 3 درجے ترقی کے ساتھ 12ویں اور ویلز 5 سیڑھیاں چڑھ کر 13 ویں نمبر پر آ گئی، سلواکیہ اور شمالی آئرلینڈ کی ٹیمیں تین، تین درجے اوپر چڑھ کر بالترتیب انیسویں اور بیسویں نمبر پر آ گئیں۔ آئس لینڈ اور سویڈن کی ٹیمیں تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئیں۔