ایرون فنچ کی انجری کے باعث بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک

ایرون فنچ کی انجری کے باعث بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک

  

چنائی (نیٹ نیوز) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ایرون فنچ کی انجری مسائل کے باعث بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی، فنچ کی عدم دستیابی کی صورت میں پیٹر ہینڈز کامب اور ٹریوس ہیڈ نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کے اوپننگ پارٹنر بننے کے امیدوار ہوں گے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم فزیو ایلکس کونٹورس کے مطابق فنچ نے گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد ان کا چنائی میں سکین کیا گیا اور رپورٹ آنے کے بعد ہی ان کی انجری کی نوعیت کے بارے معلوم ہو سکے گا۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہو گی تاہم اس کے باوجود وہ بھارت کے خلاف ابتدائی ون ڈے میچز نہیں کھیل سکیں گے، وہ سکواڈ کے ہمراہ رہیں گے اور فٹ ہونے کی صورت میں دوبارہ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -