ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہر پارکنگ مافیا کا راج ،انتظامیہ خاموش تماشائی

ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہر پارکنگ مافیا کا راج ،انتظامیہ خاموش تماشائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہر پارکنگ مافیا کا راج ،7ماہ قبل دہشت گردی کے پیش نظر کچہری کی دیوار کے ساتھ پارکنگ پر پابندی عائد کردی گئی تھی لیکن بغیر نوٹیفیکیشن غیر قانونی پارکنگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے ،انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بن گئی ہے ۔غیر قانونی پارکنگ کے باعث کچہری کے باہر ٹریفک جام رہنا بھی معمول بن گیاہے ،واضح رہے کہ دہشت گردی کے پیش نظر 18فروری 2017ء کو ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہر کچہری کی دیوار کے ساتھ پارکنگ کو ختم کر دیا گیا تھا،پارکنگ مافیا کے پاس حکومت پنجاب کی جانب سے کسی قسم کا منظور شدہ نوٹیفیکیشن بھی موجود نہیں ہے ،سابق ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن اسماعیل کھاڑک نے دہشت گردی کے پیش نظرپارکنگ ختم کر دی تھی اورفروری میں کوٹ لکھپت پل کے نیچے منتقل کیا گیا تھا،پارکنگ مافیا نے دوبارہ کچہری کی دیوار کے ساتھ دوبارہ پارکنگ شروع کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن کچہری میں آئے سائلین کو بھی لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -