ہنجروال، مالک مکان کی بیٹوں کیساتھ کرایہ دار خاتون سے بد اخلا قی کی کوشش

ہنجروال، مالک مکان کی بیٹوں کیساتھ کرایہ دار خاتون سے بد اخلا قی کی کوشش

  

لا ہور (کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقہ میں اوباش مالک مکان نے اپنے بیٹوں کیساتھ مل کر30سالہ کرایہ دارغریب اورمحنت کش خاتون سے مبینہ طورپر بد اخلا قی کرنے کی کوشش کی،جس پروہ نیم برہنہ حالت میں بھاگ کراپنی جان وعزت بچاتے ہوئے پولیس کے پاس گئی توپولیس نے ٹال مٹول کی اور ملزمان سے مبینہ طور پرساز باز کرتے ہوئے خاتون کوگھرسے باہرنکال دیا۔ بتایاگیاہے کہ ہنجروال کے علاقہ گلشن ٹاؤ ن کٹاربند روڈکی رہائشی30سالہ رضیہ بی بی اپنے شوہر غلام مرتضی کیساتھ عرصہ 7ماہ سے جس مکان میں رہ رہی تھی اس نے الزام لگا یا ہے کہ مکا ن کامالک لیاقت اپنے بیٹوں شفاقت اوررفاقت کے ہمراہ چاد راورچاردیواری کے تقدس کوپامال کرتے ہوئے گھرمیں داخل ہوگئے۔خاتون کے پوچھنے پرانہوں نے گالیاں دینی شروع کردیں اوردست درازی کرتے ہوئے بد اخلا قی کرنے کی کوشش کی جس پررضیہ بی بی نے نیم برہنہ حالت میں بھاگ کراپنی جان وعزت بچاتے ہوئے پولیس کے پاس گئی کا رروائی نہ ہو نے پرمتاثرہ خاتون سی سی پی او آفس گئی اوروہا ں پرپولیس کے رویے بارے مطلع کیااوراپنی داد رسی کے لیے درخواست بھی دائرکی جس کاڈائرینمبر2151ہے جس پرابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوپائی اس پرمتاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ،سی سی پی اواورڈی آئی جی آپریشن سے التجا کی ہے کہ اس کی داد رسی کرتے ہوئے چادر اورچاردیواری کے تقدس کوپامال کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ دوسروں کوسبق حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ عورت کے تقدس کی پامالی ہونے سے بچ جائے ۔

مزید :

علاقائی -