شائقینِ کرکٹ کو پھولوں سے خوش آمدید کہنا امن کا پیغام ہے،سی ٹی او

شائقینِ کرکٹ کو پھولوں سے خوش آمدید کہنا امن کا پیغام ہے،سی ٹی او

  

لا ہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ ٹریفک افسران و ٹریفک وارڈنز نے ورلڈ الیون کے موقع پر شائقینِ کرکٹ کو پھولوں اور تحفوں سے خوش آمدید کہہ کر پوری دنیا کو امن او رمحبت کا پیغام دیا۔سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی بہترین حکمتِ عملی کے باعث ورلڈ الیون کے فائنل میچ کے موقع پر شہر کی کسی بھی شاہراہ پر ٹریفک جام کی اطلاع موصول نہ ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ورلڈ الیون فائنل میچ کے موقع پر قذافی سٹیڈیم کی ملحقہ سڑکوں و علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے جامع ٹریفک پلان بنانے کی وجہ سے شائقینِ کرکٹ کو قذافی سٹیڈیم پہنچنے تک آسانی حاصل ہوئی ۔ ورلڈ الیون کے فائنل میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد شہریوں کو سہولت دینے کیلئے 8ایس پیز،22ڈی ایس پیز،65انسپکٹرزاور17سو سے زائد ٹریفک وارڈنز نے فرائض سرانجام دیئے۔ قذافی سٹیڈیم جانے والے تمام راستوں پر ٹریفک روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک رسپانس یونٹ اور پٹرولنگ افسران کو بھی تعینات کیا گیا۔ شہری پارکنگ و ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود ٹریفک وارڈنز سے رہنمائی لیتے رہے۔

مزید :

علاقائی -