فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے تدریسی کالج کا درجہ برقرار رکھنے بارے سمری اور حتمی نوٹیفیکیشن21ستمبر تک ہائیکورٹ طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )فاطمہ جناح میڈیکل کالج کافاطمہ جناح یونیورسٹی سے تدریسی کالج کا درجہ برقرار رکھنے سے متعلق وزیراعلیٰ کی بھجوائی گئی سمری اورمجوزہ نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا ، عدالت نے کابینہ سے منظورکی گئی سمری اورحتمی نوٹیفیکیشن 21 ستمبر تک طلب کر لیاہے،عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ طالبات کے مستقبل کا معاملہ ہے تمام فریقین جلد از جلد معاملے کو نمٹانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
،معاملے پر مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ جسٹس شاہد وحید نے ام فروہ سمیت دیگرکی درخواستوں پر سماعت شروع کی توایڈیشنل سیکرٹری صحت پنجاب نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کا یونیورسٹی کے ساتھ تدریسی کالج کا درجہ برقرار رکھنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی سمری اور مجوزہ نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کرتے ہوئے حتمی نوٹیفیکیشن پیش کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی۔
Back