این اے 120:الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو ووٹر لسٹیں مہیا کرے: ہائیکورٹ

این اے 120:الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو ووٹر لسٹیں مہیا کرے: ہائیکورٹ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن ہدایت کی ہے کہ حلقہ این اے 120کی مکمل ووٹر فہرستیں تحریک انصاف کی راہنما یاسمین راشد سمیت تمام امیدواروں کو فراہم کی جائیں ،وہ ووٹر جن کی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت نادرا سے تصدیق نہیں ہوسکی ان کی فہرستیں بھی امیدواروں کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کی درخواست پر مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ شفاف ووٹر فہرستیں فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیاتھا کہ حلقہ این اے 120میں 29ہزار سے زائد ایسے ووٹوں کی نشاندہی کی ہے جس کی نادرا نے تصدیق ہی نہیں کی لیکن یہ ووٹ الیکشن کمیشن کی ووٹر فہرست میں ظاہر ہو رہے ہیں ،الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ صرف نادرا کی تصدیق شدہ فہرستوں پر ہی الیکشن کرایا جائے اور متنازع 29ہزار ووٹوں کی فہرست بھی جاری کی جائے۔

مزید :

علاقائی -